خدا سے بھی زیادہ تم سے پیار کرتا ہوں، کہنا کیسا ہے ؟
(فتوی نمبر 01)
سوال : السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین
مسئلہ ذیل میں
زید نے ہندہ سے کہا کہ میں خدا سے بھی زیادہ
تم سے پیار محبت کرتا ہوں دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کا اس طرح کہنا کیسا ہے شریعت
کا زید پر کیا حکم نافذ ہوگا ؟
تشفی بخش بالدلائل جواب عنایت فرما کر
عنداللہ ماجور ہوں۔
سائل ۔۔۔۔۔ محمد گلزار رضا
پتہ ۔۔۔۔۔ بہار
الجواب :- صورت مسئولہ میں زید کامذکورہ جملہ کفریہ ہے
۔اس کی نظیر فتاوی ہند یہ کا یہ جزیہ ہے “لوقال لامرأته أنت احب إلى من الله تعالى
يكفر ،،(عالمگیری ،کتاب السیر ج۲/ص٢٥٩)لہذا زید کافر ہوگیا اس پر توبہ اور
تجدیدایمان و نکاح لازم ہے نیزکسی پیرسےمریدہےتوتجدیدبیعت بھی کرے
واللہ اعلم بالصواب
کتبه
محمد محبوب رضا المصباحی
خادم الافتاء والقضا
رضا دار الافتاء بھیونڈی مہاراسٹر
مورخہ ۱۲/ذی القعدہ ١٤٤١ھ
الجواب صحیح والمجیب مثاب
محمدعثمان غنی مصباحی عفی عنہ سمرقندیہ دربھنگہ
منجانب : شرعی بورڈ آف نیپال