اشاعتیں

ایک پیر سے مرید ہونا دوسرے سے خلافت ملنا

(فتوی نمبر 05) سوال  : کیافرماتے ھیں علمائےکرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ ایک پیر سے مرید ھے اور دوسرے سے خلافت ملی خلافت صحیح ھے جواب عنایت فرماٰئیں ؟ المستفتی مولانا عطاء اللہ امجدی الجواب :- مرید کسی پیر سے ہو اور خلافت کسی دوسرے پیر سے ملی تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔مرشد گرامی اور مرشد اجازت کیلئے یہ لازم ہے کہ وہ جامع شرائط ہوں بس ۔ واللہ اعلم بالصواب کتبه محمد محبوب رضا مصباحی رضادار الافتاء بھیونڈی مہاراسٹر مورخہ /۱۵/ذی القعدہ ١٤٤١ھ منجانب: شرعی بورڈ آف نیپال

بکری جو بچہ دے چکی ہے اس کی قربانی ہوسکتی ہے یا نہیں ؟

 (فتوی نمبر 04) سوال  : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے متعلق کہ بکری جو بچہ دے چکی ہے اس کی قربانی ہوسکتی ہے یا نہیں ؟ سائل ذاکر عالم مدھوبنی بہار الجواب بتوفیق اللہ التواب بلاشبہ بچہ دی ہو ٸ ی بکری کی قربانی درست ہےبلکہ بعض صورتوں میں بکری کی قربانی افضل بھی ہےمثلاقیمت اورگوشت میں گا ٸ ےکےساتویں حصہ کےبرابرہوتوبکری افضل ہےنیزغیرخصی بکرےسےبھی بکری کی قربانی افضل ہےہاں خصی بکرابکری سےافضل ہے۔ ردالمحتارمیں ہے ”الشاةافضل من سبع البقرةاذااستویافی القیمةواللحم“ج٩ص٤٦٦کتاب الاضحیة ایساہی بہارشریعت ح١٥ص٣٤٠پرہے۔ واللہ تعالی اعلم کتبہ  محمدعثمان غنی مصباحی سمرقندیہ دربھنگہ ١٣ذیقعدہ ١٤٤١ھ منجانب: شرعی بورڈ آف نیپال

قربانی کے جانور کی عمر کم از کم کتنی ہو ؟

(فتوی نمبر 03) سوال   : کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ میں علمائے کرام ومفتیان اسلام قربانی کیلئے بڑے جانور مثلا بھینس پاڑا گائے بیل کی عمر کم سے کم کتنی ہو ؟ اور چھوٹے جانور جیسے خصی ،بکری کی عمر کم سے کم کتنی ضروری ہے ؟ عبد الرحمن جلیشور مہوتری نیپال الجواب بعون الملک الوہاب : قربانی کے جانور کی کم از کم عمر کی تفصیل حدیث پاک میں یوں آئی ہے : عن جابر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تذبحوا إلا مسنة إلا أن يعسر عليكم فتذبحوا جذعة من الضأن۔  ( مسلم شریف ، کتاب الاضاحی ، باب سن الاضحیۃ ، ح: 4967 ) یعنی حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : تم لوگ (قربانی کا جانور ) ذبح نہ مگر مُسِنَّہ ۔ ہاں ! اگر تمہیں تنگی ہو تو چھ ماہ کا دنبہ ذبح کرو ۔ حدیث پاک میں “مُسِنَّہ” کا لفظ ہے جس کا معنی بیان کرتے ہوئے امام نووی رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں : " قَالَ الْعُلَمَاء : الْمُسِنَّة هِيَ الثَّنِيَّة مِنْ كُلّ شَيْء مِنْ الإِبِل وَالْبَقَر وَالْغَنَم فَمَا فَوْقهَا , وَهَذَا تَصْرِيح بِأَنَّهُ لا يَجُوز الْجَذَع مِنْ غَيْر ال...

قربانی کے جانور کی عمر کم سے کم کتنی ہو ؟

(فتوی نمبر 02) سوال  : کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ میں علمائے کرام ومفتیان اسلام قربانی کیلئے بڑے جانور مثلا بھینس پاڑا گائے بیل کی عمر کم سے کم کتنی ہو ؟ اور چھوٹے جانور جیسے خصی ،بکری کی عمر کم سے کم کتنی ضروری ہے ؟ عبد الرحمن جلیشور مہوتری نیپال الجواب : قربانی کے جانور کی عمر یہ ہونی چاہیے اونٹ پانچ سال کا گائے دو سال کی بکری ایک سال کی اس سے عمر کم ہو تو قربانی جائز نہیں زیادہ ہو تو جائز بلکہ افضل ہے۔ ہاں دنبہ یا بھیڑ کا چھ ماہہ بچہ اگر اتنا بڑا ہو کہ دور سے دیکھنے میں سال بھر کا معلوم ہوتا ہو تو اوس کی قربانی جائز ہے۔(بہار شریعت) واللہ تعالی اعلم کتبہ محمد اظہار النبی حسینی مصباحی رکن شرعی بورڈ آف نیپال 12 ذو القعدہ 1441ھ مطابق 5 / جولائی 2020 منجانب : شرعی بورڈ آف نیپال

خدا سے بھی زیادہ تم سے پیار کرتا ہوں، کہنا کیسا ہے ؟

(فتوی نمبر 01) سوال : السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں زید نے ہندہ سے کہا کہ میں خدا سے بھی زیادہ تم سے پیار محبت کرتا ہوں دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کا اس طرح کہنا کیسا ہے شریعت کا زید پر کیا حکم نافذ ہوگا   ؟ تشفی بخش بالدلائل جواب عنایت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔ سائل ۔۔۔۔۔ محمد گلزار رضا پتہ ۔۔۔۔۔ بہار الجواب :- صورت مسئولہ میں زید کامذکورہ جملہ کفریہ ہے ۔اس کی نظیر فتاوی ہند یہ کا یہ جزیہ ہے “لوقال لامرأته أنت احب إلى من الله تعالى يكفر ،،(عالمگیری ،کتاب السیر ج۲/ص٢٥٩)لہذا زید کافر ہوگیا اس پر توبہ اور تجدیدایمان و نکاح لازم ہے نیزکسی پیرسےمریدہےتوتجدیدبیعت بھی کرے واللہ اعلم بالصواب کتبه محمد محبوب رضا المصباحی خادم الافتاء والقضا رضا دار الافتاء بھیونڈی مہاراسٹر مورخہ ۱۲/ذی القعدہ ١٤٤١ھ الجواب صحیح والمجیب مثاب محمدعثمان غنی مصباحی عفی عنہ سمرقندیہ دربھنگہ منجانب : شرعی بورڈ آف نیپال