بکری جو بچہ دے چکی ہے اس کی قربانی ہوسکتی ہے یا نہیں ؟
(فتوی نمبر 04)
سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ
ذیل کے متعلق کہ بکری جو بچہ دے چکی ہے اس کی قربانی ہوسکتی ہے یا نہیں ؟
سائل
ذاکر عالم مدھوبنی بہار
الجواب بتوفیق اللہ التواب بلاشبہ بچہ دی ہوٸی بکری کی قربانی درست ہےبلکہ بعض صورتوں میں بکری کی قربانی افضل بھی ہےمثلاقیمت
اورگوشت میں گاٸےکےساتویں حصہ کےبرابرہوتوبکری افضل ہےنیزغیرخصی بکرےسےبھی بکری کی
قربانی افضل ہےہاں خصی بکرابکری سےافضل ہے۔
ردالمحتارمیں ہے”الشاةافضل من سبع
البقرةاذااستویافی القیمةواللحم“ج٩ص٤٦٦کتاب الاضحیة
ایساہی بہارشریعت ح١٥ص٣٤٠پرہے۔
واللہ تعالی اعلم
کتبہ
محمدعثمان غنی مصباحی سمرقندیہ دربھنگہ
١٣ذیقعدہ ١٤٤١ھ
منجانب: شرعی بورڈ آف نیپال