قربانی کے جانور کی عمر کم سے کم کتنی ہو ؟
(فتوی نمبر 02)
سوال : کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ میں
علمائے کرام ومفتیان اسلام
قربانی کیلئے بڑے جانور مثلا بھینس پاڑا
گائے بیل کی عمر کم سے کم کتنی ہو ؟
اور چھوٹے جانور جیسے خصی ،بکری کی عمر کم
سے کم کتنی ضروری ہے ؟
عبد الرحمن
جلیشور مہوتری نیپال
الجواب: قربانی کے جانور کی عمر یہ ہونی چاہیے اونٹ پانچ سال کا گائے دو سال کی
بکری ایک سال کی اس سے عمر کم ہو تو قربانی جائز نہیں زیادہ ہو تو جائز بلکہ افضل
ہے۔ ہاں دنبہ یا بھیڑ کا چھ ماہہ بچہ اگر اتنا بڑا ہو کہ دور سے دیکھنے میں سال
بھر کا معلوم ہوتا ہو تو اوس کی قربانی جائز ہے۔(بہار شریعت) واللہ تعالی اعلم
کتبہ
محمد اظہار النبی حسینی مصباحی
رکن شرعی بورڈ آف نیپال
12 ذو القعدہ 1441ھ
مطابق 5 / جولائی 2020
منجانب : شرعی بورڈ آف نیپال